بی سی بی نے پی سی بی کے خط کا جواب دیدیا لیکن پی سی بی نے دوبارہ خط لکھ دیا مگر کیوں؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے خط کا جواب دیدیا ہے جس پر پی سی بی نے دوبارہ خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیسٹ سیریز نہ کھیلنے کی وجہ بتائی جائے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے بنگلہ دیشی بورڈ کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی سی بی نے پہلے ٹی 20 اور پھرٹیسٹ کھیلنے کا بتایا لیکن خط میں ٹیسٹ بعد میں کھیلنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی جس پر پی سی بی نے دوبارہ خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ سیریز دو حصوں میں کھیلنے کی وجہ بتائی جائے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش کی دو ٹیمیں پاکستان میں کھیل چکی ہیں لیکن اب ٹیسٹ سیریز کیلئے نیشنل ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کی وجہ بتائی جائے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان ٹیسٹ اور ٹی20 شیڈول کے مطابق ایک ساتھ کھیلنے پر قائم ہے کیونکہ ٹیسٹ میچز کو آگے کرنا ممکن نہیں اور اگر سیکیورٹی خدشات ہیں تو اطمینان کیلئے سیکیورٹی کنلسٹنٹ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کیساتھ رابطہ کیا جا سکتا ہے۔