’’عمران خان کا معیار یہ ہے کہ وہ میسج کرکے ۔۔۔‘‘پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے وزیر اعظم کے بارے ناقابل یقین بات کہہ دی

’’عمران خان کا معیار یہ ہے کہ وہ میسج کرکے ۔۔۔‘‘پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ ...
’’عمران خان کا معیار یہ ہے کہ وہ میسج کرکے ۔۔۔‘‘پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے وزیر اعظم کے بارے ناقابل یقین بات کہہ دی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان  نےکہا ہے کہ جب سے پی پی پی نے پنڈی میں جلسے کا اعلان کیا، عمران خان بوکھلائے ہوئے ہیں،عمران خان کا معیار یہ ہے کہ وہ شیخ رشید کو میسج کرکے بلاول بھٹو کے خلاف بیان دلواتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے  مطابق شیخ رشید کے بیان پر ردعمل  میں پلوشہ خان نے کہا ہے ستائس دسمبر کے جلسے کے اجازت نامے میں رکاوٹیں پیدا کرکے عمران خان نے اوچھی حرکت کی، ستائس دسمبر سے تین دن پہلے عمران خان نے نیب کے ذریعے بلاول بھٹو کو نوٹس دے کر بلوایا۔تمام حربے ناکام ہونے کے بعد عمران خان نے شیخ رشید کو بلاول بھٹو کے خلاف بیان بازی کا ٹاسک دیا ہے،عمران خان کا معیار یہ ہے کہ وہ شیخ رشید کو میسج کرکے بلاول بھٹو کے خلاف بیان دلواتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب! 27 دسمبر کو عوام کی تعداد دیکھ کر آپ کے ہاتھوں کے طوطے بھی اڑجائیں گے،شیخ رشید اور عمران خان جیسے سیاست دانوں کا ملک میں کوئی مستقبل نہیں،ستائس دسمبر کو پنڈی میں عوام کا سمندر بلاول بھٹو کی جدوجہد کی تائید اور بے نظیر بھٹو کے ساتھ عہد وفا کی تجدید کرے گا۔

مزید : قومی


loading...