’’اگر عمران خان کرپشن ختم کرنا چاہتے ہیں تو یہ کام کریں ۔۔۔‘‘پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم کو ایسا مشورہ دے دیا کہ حکومتی وزراء میں کھلبلی مچ جائے گی

’’اگر عمران خان کرپشن ختم کرنا چاہتے ہیں تو یہ کام کریں ۔۔۔‘‘پیپلز پارٹی ...
’’اگر عمران خان کرپشن ختم کرنا چاہتے ہیں تو یہ کام کریں ۔۔۔‘‘پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم کو ایسا مشورہ دے دیا کہ حکومتی وزراء میں کھلبلی مچ جائے گی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان ماضی کی حکومتوں پر الزامات لگاکر اپنی نااہلی کو چھپارہے ہیں،اپنی کارکردگی بتانے کے بجائے عمران خان دوسروں پر الزامات لگاکر گندی سیاست کررہے ہیں،اگر عمران خان کرپشن ختم کرنا چاہتے ہیں تو اپنے دائیں بائیں لوگوں کا احتساب کریں۔

نجی ٹی وی کےمطابق سیدنیئرحسین بخاری کاکہناتھاکہعمران خان ماضی کی حکومتوں پر الزامات لگاکر اپنی نااہلی کو چھپارہے ہیں،اِصلاحات کے نام پرعمران خان نےملک کوایک طفیلی ریاست بنادیا ہے،عمران خان2020کو تبدیلی کاسال قراردے کرنئے لیبل سے پرانا منجن بیچ رہے ہیں،پی ٹی آئی حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں،اگر عمران خان کرپشن ختم کرنا چاہتے ہیں تو اپنے دائیں بائیں لوگوں کا احتساب کریں۔اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے دور میں 10 کھرب روپے سے زائد کے قرضوں اور واجبات میں اضافہ ہوا ہے ۔انھوں نے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں حکومتی شاہانہ خرچوں میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے ،تبدیلی والوں کی حکومت میں ٹیکس جمع ہونے کی شرح میں چھ فیصد سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...