حکومت نے تبدیلی کے نام پر تباہی اور بے روزگاری کا طوفان برپا کر رکھا ہے:ڈاکٹر نفیسہ شاہ

حکومت نے تبدیلی کے نام پر تباہی اور بے روزگاری کا طوفان برپا کر رکھا ہے:ڈاکٹر ...
حکومت نے تبدیلی کے نام پر تباہی اور بے روزگاری کا طوفان برپا کر رکھا ہے:ڈاکٹر نفیسہ شاہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان  پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ  بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے آٹھ لاکھ  بیس ہزار لوگوں کو نکالنے کی مذمت کرتی ہوں ، حکومت نے تبدیلی کے نام پر تباہی اور بے روزگاری کا طوفان برپا کر رکھا ہے۔

نجی ٹی  وی کے مطابق ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ ے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے آٹھ لاکھ  بیس ہزار لوگوں کو نکالنے کی مذمت کرتی ہوں ، حکومت اپنے لوگوں کو شامل کرنے کے لیے پہلے سے بی آئی ایس پی میں شامل لوگوں  کو نکال رہی ہے،ملک گیر کمپنی نے سروے کے ذریعے اِن لوگوں کو شامل کیا گیا تھا۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ حکومت نے تبدیلی کے نام پر تباہی اور بے روزگاری کا طوفان برپا کر رکھا ہے،معاشی ماہرین نے کہا ہے کہ مو جودہ حکومت کے دور میں بیس لاکھ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے گئے ہیں،ورلڈ بینک نے پی پی دور حکومت میں ہونے والے سروے کو خوش آہند اور شفاف قرار دیا تھا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...