پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت ڈیڈلائن سے پہلے مکمل کی جائے: چودھری پرویزالٰہی

پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت ڈیڈلائن سے پہلے مکمل کی جائے: چودھری پرویزالٰہی
پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت ڈیڈلائن سے پہلے مکمل کی جائے: چودھری پرویزالٰہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی  پاکستان آن لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے ہدایت کی ہے کہ متعلقہ سرکاری محکمے پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر ڈیڈلائن سے پہلے مکمل کر لیں۔ 

پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہاکہ عمارت کی تعمیر پہلے ہی کافی تاخیر کا شکار ہوچکی ہے، مزید تاخیر کا مطلب تعمیراتی اخراجات میں اضافہ ہو گا جو کسی صورت میں قابل قبول نہیں ہے کیونکہ اس سے قومی خزانے پر بوجھ بڑھے گا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی   نے کہا کہ ہر 15 روز بعد سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کو پراگریس رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوں نے نئی بلڈنگ میں زیرتعمیر مسجد اور ہاسٹل کو بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔