وزیر اعظم عمران خان اور شہریار آفریدی کیخلاف مقدمہ چلنا چاہئے ، محمد زبیر کی رائے

وزیر اعظم عمران خان اور شہریار آفریدی کیخلاف مقدمہ چلنا چاہئے ، محمد زبیر کی ...
وزیر اعظم عمران خان اور شہریار آفریدی کیخلاف مقدمہ چلنا چاہئے ، محمد زبیر کی رائے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنمامحمد زبیر نے کہاہے کہ رانا ثناءاللہ کے کیس کو دیکھا جائے تو شہریار آفریدی اس سلسلے میں مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں اور قسمیں کھا رہے ہیں ، اصل کیس تو شہریا ر آفریدی اور عمران خان کے خلاف چلنا چاہئے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ پچھلے دو تین دن سے حکومت کی جگ ہنسائی ہورہی ہے ، رانا ثناءاللہ کے کیس کو دیکھا جائے تو شہریار آفریدی اس سلسلے میں مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں اور قسمیں کھا رہے ہیں ، اصل کیس تو شہریا ر آفریدی اور عمران خان کے خلاف چلنا چاہئے ۔

محمد زبیر کاکہنا تھا کہ اے این ایف کے چیف کاکیا تعلق ہے کہ وہ جاکر وزیر اعظم کو کیس کی تفصیلات بتائے ، قانون کی بات کرنیوالے ، خود قانون کااحترام نہیں کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈیڑھ سال سے حکومت کے فاشزم کا سامنا کررہے ہیں، ہمارے ساتھ جو حربے استعمال کئے جارہے ہیں ، یہ حربے تو مارشل لاءکے دوران بھی استعمال نہیں کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کو استعمال کرکے اپوزیشن کوہر طرح سے ڈرانے کی کوشش کی جاتی ہے ۔

مزید : قومی