میلبورن ٹیسٹ، آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کیخلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنا لئے

میلبورن ٹیسٹ، آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کیخلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنا لئے
میلبورن ٹیسٹ، آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کیخلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنا لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلبورن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنا کر پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق میلبورن کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو صرف ایک کے مجموعی سکور پر ہی پہلی کامیابی مل گئی اور جو برنز بغیر کوئی سکور بنائے پویلین لوٹ گئے۔
ڈیوڈ وارنر اور مارنوس لابوشین نے پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کی شراکت میں 60 رنز جوڑے تاہم اس موقع پر اوپنر ڈیوڈ وارنر 41 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے۔ 144 کے مجموعی سکور پر مارنوش لابوشین بھی 63 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے جس کے بعد سٹیو سمتھ نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کی ڈولتی کشتی کو سہارا دیا۔ آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ 216 کے مجموعی سکور پر گری اور میتھیو ویڈ بھی 38 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے۔ سٹیو سمتھ 77 اور ٹریویس ہیڈ 25 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں جو دوسرے روز دوبارہ کھیل شروع کریں گے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے کولن ڈی گرینڈ ہوم سب سے کامیاب باﺅلر ثابت ہوئے جنہوں نے 21 اوورز میں 48 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور نیل ویگنر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید :

کھیل -