کیا نواز شریف پرنیب حراست میں کالاجادو کیا گیا اور اُن کے بال حاصل کئے گئے؟کون سی شخصیت خصوصی طور پر لاہور آئی؟برطانیہ میں مقیم معروف صحافی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

کیا نواز شریف پرنیب حراست میں کالاجادو کیا گیا اور اُن کے بال حاصل کئے ...
کیا نواز شریف پرنیب حراست میں کالاجادو کیا گیا اور اُن کے بال حاصل کئے گئے؟کون سی شخصیت خصوصی طور پر لاہور آئی؟برطانیہ میں مقیم معروف صحافی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)لندن میں مقیم معروف صحافی اور نجی ٹی وی چینل کے برطانیہ میں بیورو چیف اظہر جاوید نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی بیماری اور مریم نواز کی گرفتاری کے حوالے سے ایسے انکشافات کرتے ہوئے سوالات اٹھا دیئے ہیں کہ ملکی سیاست میں تہلکہ مچ جائے  گا ۔

تفصیلات کےمطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پرٹویٹس کرتےہوئےاظہرجاویدکاکہناتھاکہ مریم نوازکوسیاسی طورپرمتحرک ہونےسےروکنےکیلئےحکومت سرگرم ہوگئی ہےاورجج ارشد ملکویڈیو کیس میں مریم نواز شریف  کو ملوث کرکے گرفتار کرنے کا منصوبہ ہے جبکہ اگلے مرحلے میں اُن کو طلب کیا جائیگا اعلی سطحی اجلاس میں فیصلہ کر لیا گیا  ہے۔اُنہوں نے سوال اٹھاتے ہوئےکہاکہ  کیانواز شریف پرنیب حراست میں کالاجادو کیا گیا؟جادو سے اُن کی جان لینے کی کوشش ہوئی، نیب حراست میں کیا اُن کے بال حاصل کئے گئے؟ کون سی شخصیت خصوصی طور پر لاہور آئی اور  کس نے رات کے آخری پہر نیب ہیڈ آفس کے قریب قیام کیا؟ کیا نواز شریف کی جان قرآن کی تلاوت کی وجہ سے بچی؟اس حوالے سے تحقیقات ضروری ہیں۔

یاد رہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے آج  مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر چھاپہ مارا اور ہارڈ ڈسک ساتھ لے گئے تھے۔مسلم لیگ ن  نےمرکزی سیکرٹریٹ پر چھاپے کے خلاف جمعہ کےروز  احتجاجی ریلی نکالنےاور’بغیر وارنٹ چھاپے‘ پرواجدضیاء کے خلاف ڈکیتی کامقدمہ درج کرانےکافیصلہ کیاہے۔