اے این ایف اہلکاروں نے رانا ثناءاللہ کی گاڑی سے منرل واٹر کی بوتل لیکر کیا کیا؟

اے این ایف اہلکاروں نے رانا ثناءاللہ کی گاڑی سے منرل واٹر کی بوتل لیکر کیا ...
اے این ایف اہلکاروں نے رانا ثناءاللہ کی گاڑی سے منرل واٹر کی بوتل لیکر کیا کیا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اے این ایف کے اہلکاروں نے میری گاڑی سے ہی منرل واٹر کی بوتل لیکرمجھے کہاکہ یہ پانی پی لیں جس پر میں نے کہا کہ نہیں آپ پئیں، ایسی کوئی بات نہیں ہے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ جب میں نے لاہور کاٹول پلازہ عبور کیاتو اے این ایف کے سو اہلکاروں نے مجھے گھیرے میں لے لیا ، میرے ڈرائیور اورگارڈ کو قابو کرکے مجھے اے این ایف کے ہیڈ کوارٹر لے گئے جہاں ساری رات میرے ساتھ کسی بندے نے بات نہیں کی اور میر ے پوچھنے پر بتایاکہ یہ اوپر سے حکم ہے ،اگلے دن مجھے15کلو ہیروئن کے ساتھ عدالت میں پیش کردیا ۔انہوں نے کہاکہ اس کیس میں تفتیشی افسر جو ایک میجر ہے نے میرے ساتھ بات تک نہیں کی۔
رانا ثناءاللہ کا کہناتھا کہ مجھے حراست میں لینے کے بعد اے این ایف اہلکار فوراً چل پڑے ، اگر مجھ سے ہیروئن برآمد کروائی ،جھگڑاہوا ، ہتھیاربرآمد کئے اورہیروئن کا وزن کیاتو پھرمیری گاڑی 30منٹ میں اے این ایف کے ہیڈکواٹر کیسے پہنچ گئی ۔ انہوں نے کہاکہ پہلی بات میرے ساتھ یہ کی گئی کہ میری گاڑی سے ہی منرل واٹر کی ایک بوتل لیکر کہاکہ یہ پانی پی لیں لیکن میں نے کہا کہ نہیں پانی آپ پی لیں کوئی ایسی بات نہیں ہے ۔

مزید :

قومی -