”گرفتاری سے قبل مجھے ایک ایجنسی کے ذرائع سے پتہ چلا تھاکہ ۔۔۔ “راناثنا ءاللہ نے بڑا انکشاف کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہاہے کہ مجھے ایک ایجنسی کے ذریعے سے پتہ چلا تھا کہ جولائی میں حکومت پنجاب سے منحرف ایم این ایزاور ایم پی ایز کاایک گروپ بناناچاہتی ہے لیکن آپ اس میں رکاوٹ ہیں اس لئے آپ پر کوئی مقدمہ بنایاجائےگا ،اس کے لئے پولیس کی گارڈ آپ سے واپس لی جائیگی ۔
جیونیوز کے پروگرام ”آج شہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے راناثنا ءاللہ نے کہاکہ میں حلفاً یہ بات کہہ سکتا ہوں کہ اس مقدمے کے تفتیشی میجر عزیز اللہ نے میرے ساتھ آج تک کوئی بات نہیں کی ۔مجھے ایک ایجنسی کے ذریعے سے پتہ چلا تھا کہ جولائی میں حکومت پنجاب سے منحرف ایم این ایزاور ایم پی ایز کاایک گروپ بناناچاہتی ہے لیکن آپ اس میں رکاوٹ ہیں اس لئے آپ پر کوئی مقدمہ بنایاجائےگا ،اس کے لئے پولیس کی گارڈ آپ سے واپس لی جائیگی ۔
راناثناءاللہ کاکہناتھا کہ ایساہی ہوا اورمجھے سے پولیس گارڈواپس لے لی گئی جس کے بعدمیں نے پرائیویٹ گارڈ زرکھ لئے ، میرے خیال میں تھا کہ میرے ساتھ حامد میر کی طرح کا کوئی واقعہ پیش آئے گا لیکن یہ گھٹیاحرکت میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھی ۔