شیخ رشید کی مبینہ ویڈیو لیک ہونے کے بعد حریم شاہ میدان میں آگئیں، ویڈیو پیغام جاری کردیا

شیخ رشید کی مبینہ ویڈیو لیک ہونے کے بعد حریم شاہ میدان میں آگئیں، ویڈیو پیغام ...
شیخ رشید کی مبینہ ویڈیو لیک ہونے کے بعد حریم شاہ میدان میں آگئیں، ویڈیو پیغام جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آ ن لائن)ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے گزشتہ شب سوشل میڈ یا پر وفاقی وزیر ریلوے سے ویڈیو کال کی مبینہ ویڈیو شیئر کی تو سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچ گیا اور ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے ہر طر ف پھیل گئی ۔ اس ویڈیو میں اصل آڈیو کی بجائے گانا لگایا گیا تھا جس کے باعث یہ واضح نہیں ہورہا تھا کہ دونوں کے مابین کیا بات چیت ہوئی لیکن بعد میں آڈیو بھی سامنے آگئی ۔ ویڈیو کال کرکے حریم شاہ نے وزیر ریلوے سے کہا ’ میری بات سنیں، میں نے آج تک آپ کا کوئی راز فاش نہیں کیا، آپ مجھ سے بات کیوں نہیں کرتے ہیں، ڈرامے کیوں کر رہے ہیں۔‘خاتون کی اس بات پر وفاقی وزیر ریلوے نے کہا ’کچھ نہیں کرنا جی اللہ مالک ہے، دیکھیں میں۔۔۔۔‘ ابھی شیخ رشید کی بات بھی مکمل نہیں ہوئی تھی کہ حریم شاہ نے سخت لہجے میں کہا ’کیا اللہ مالک ہے؟ آپ ننگا ہو کے مجھے دکھاتے تھے، ویڈیو پر غلط غلط حرکتیں کرتے تھے اس وقت۔۔۔‘ اس سے پہلے کہ ٹک ٹاک سٹار کی جانب سے کوئی اور بات کی جاتی، شیخ رشید نے کال منقطع کردی۔یہ ویڈ یو منظر عام پر آنے کے بعدلوگوں نے شیخ رشید کے ساتھ ساتھ حریم شاہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنا یا ۔
اس ویڈیو کے بعد حریم شاہ خود بھی میدان میں آگئیں ،مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام دیتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ میرے پاس اتنا فضول وقت نہیں ،یہ سب آپ لوگوں کا ہی کام ہے کسی کی بھی عزت اچھالنا ،جو لوگ میر ے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئے ہیں ،میرا پیچھا چھوڑ دیں ۔

مزید :

تفریح -