حکومت کا کسانوں کو ریلیف دینے کا فیصلہ، ٹیوب ویل ٹیرف میں کمی کر دی

حکومت کا کسانوں کو ریلیف دینے کا فیصلہ، ٹیوب ویل ٹیرف میں کمی کر دی
حکومت کا کسانوں کو ریلیف دینے کا فیصلہ، ٹیوب ویل ٹیرف میں کمی کر دی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے ٹیوب ویل ٹیرف پر کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے وزارت توانائی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا,وزیراعظم عمران خان نے کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے زرعی ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا جس کے تناظر میں مختلف اقدامات کئے گئے ہیں۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے خزا نہ و محصولات ڈاکٹرعبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت زرعی ٹیوب ویلوں پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے نفاذ کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد وزارت خزانہ میں ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان، وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق مخدوم خسرو بختیار اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں زراعت کے فروغ اور آبپاشی کے لئے پا نی کی وافر فراہمی اور زرعی ٹیوب ویلوں پر نافذ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی شرح میں کمی لا نے کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس کا مقصد کسانوں کے لئے ٹیوب ویل ٹیرف کی مد میں ریلیف مہیا کرنا تھا۔ اجلاس میں ایف پی اے کی مد میں وصول شدہ واجبات کی ادائیگی کے لئے کسانوں کے لئے اہم فیصلہ کیا گیا جس کے تحت اب کسان نومبر، دسمبر میں وصول شدہ ایف پی اے کو جنوری 2020 اور جون 2020کے بیچ آسان اقساط میں ادا کر سکیں گے۔ اس حوالے سے وزارت توانائی نے جمعرات کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...