بلوچستان میں حکمران جماعت میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان میں حکمران جماعت بی اے پی میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے, قائم مقام گورنر عبدالقدوس بزنجو اپنی ہی حکومت کے خلاف بول پڑے ،قائم مقام گورنر عبدالقدوس بزنجو نےوزیراعلی بلوچستا ن کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھا دئیے۔انہوں نے کہا کہ جام کمال اچھے انسان لیکن اچھے وزیراعلی ثابت نہ ہوسکے،وزیراعلی کی کارکردگی سے مطمئن نہیں.
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےقائم مقام گورنرعبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ڈیڑھ سال تک خاموش رہا لیکن حکومت میں بہتری نظر نہ آئی ،پارٹی کو ایک شخص کی وجہ سے خراب نہیں ہونے دیں گے۔عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہجام کمال اچھے انسان لیکن اچھے وزیراعلی ثابت نہ ہوسکے، بلوچستان حکومت کی کارکردگی سے عوام مطمئن نہیں ہیں۔ عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ جب انتخابات ہو رہے تھے تو ہم سب نے اکٹھے ہو کر بلوچستان کی بہتری کے لئے سوچا کے کام کریں لیکن آج اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ ہم نے وہ کچھ نہیں کیا جس کی عوام توقع رکھتی تھی،وزیراعلیٰ بلوچستان اچھے انسان ہیں لیکن صوبے کے لئے اچھے وزیراعلیٰ ثابت نہیں ہوئے ،چیزوں کو بہتر نہیں کیا اور نہ ہی مسائل کو حل کیا گیا، لوگ ان کو پارٹی کا نمائندہ نہیں سمجھتے اس پارٹی کو ایک شخص کی وجہ سے خراب کیا گیا ،ہم پارٹی کو خراب نہیں ہونے دیں گے بلکہ اسے مزید مضبوط کریں گے۔