چمن: مشتعل باپ نے فائرنگ کر کے 2 بیٹوں کی جان لے لی
چمن(ڈیلی پاکستان آن لائن) مشتعل باپ نے فائرنگ کر کے 2 بیٹوں کی جان لے لی.
بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں واقع پاک افغان سرحدی شہر چمن میں باپ نے اشتعال میں آکر فائرنگ کر کے اپنے 2 بیٹوں کی جان لے لی۔
لیویز کے ذرائع کے مطابق واقعہ چمن کے علاقے مردا کاریز روڈ پر پیش آیا جہاں ایک شخص نے فائرنگ کر کےاپنے 2 بیٹوں کو قتل کر دیا۔لیویز ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں بیٹوں کو قتل کرنے والا قاتل باپ واردات انجام دینے کے بعد باآسانی فرار ہو چکا ہے۔
لیویز ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔لیویز ذرائع کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں، ملزم کو جلد گرفتار کر لیں گے۔

