آزاد کشمیر کے سابق وزیرعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا ایم ٹی بی سی کا دورہ ، بریفنگ دی گئی

آزاد کشمیر کے سابق وزیرعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا ایم ٹی بی سی کا دورہ ...
 آزاد کشمیر کے سابق وزیرعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا ایم ٹی بی سی کا دورہ ، بریفنگ دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد، باغ (سید وجی الحسن ) آزاد کشمیر کے سابق وزیرعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے راولپنڈی میں میڈیکل ٹرانسکرپشن بلنگ کارپریشن (MTBC)کا دورہ کیا۔اس موقع پرایم ٹی بی سی کے چئیرمین محمودحق نے ان کا استقبال کیا اورمہمان کو ادارے کے اغراض و مقاصدپر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر جنرل مینیجر ایم ٹی بی سی علی شوکت نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ادارے کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہء بھی کرایا۔اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو بتایا گیا کہ ایم ٹی بی سی امریکن بیسڈ ملٹی نیشنل کمپنی ہے جس کی امریکہ، سری لنکا،پاکستان اور باغ آزاد کشمیر میں برانچز قائم ہیں اور ان میں تقریباً قائم پانچ ہزار سے زائد لوگ ادارے سے منسلک ہیں  جبکہ صرف باغ آزاد کشمیر میں دو ہزار سے زائد خواتین اور مرد اس ادارے میں کام کر رہے ہیں۔

اس موقع پر ائیر کمانڈر (ر)محمد اعزاز چیف سیکورٹی آفیسرجبکہ ایڈمن آفیسر میجرناصر چٹھہ بھی موجود تھے۔ ایم ٹی بی سی کے فوکل پرسن زرطیف بادشاہ نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ادارے کے مختلف آپریشنل امور پرتفصیلی بریفنگ بھی دی۔اس موقع پر اپنے خطاب میں آزاد کشمیر کے سابق وزیرعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے خطاب میں ایم ٹی بی سی کی کارکردگی کو سراہاتے ہوئے کہا کہ کہ ایم ٹی بی سی جیسے نجی ملٹی نیشنل اداروں سے جہاں بے روزگاری پر قابو پانے میں مدد حاصل کی جا سکتی ہے وہاں نوجوانوں میں اسکل ڈویلپمنٹ کے شعبے میں مہارت بھی مل سکتی ہے۔ ایسے اداروں کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ایسے اداروں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔ تاکہ جہاں بے روزگاری کے مسئلے پر قابو پانے میں مدد ملے گی وہاں پر ایسے ادارے ملکی ترقی میں بھی معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔اس موقع پر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کے ہمراہ پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردار امتیاز خان،بشارت بادشاہ ایڈووکیٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پرایم ٹی بی سی کے چئیرمین محمودحق نے آزاد کشمیر کے سابق وزیرعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ایم ٹی بی سی کی خصوصی شیلڈ بھی پیش کی۔