کم سن بچیوں سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم نے اعتراف جرم کر لیا
قصور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے شہر پتوکی میں کم سن بچیوں سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم یاسین نے 6 بچیوں سے زیادتی کی کوشش کا اعتراف کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے متاثرہ 3 بچیوں سے زیادتی کی کوشش کی، میڈیکل رپورٹ میں بچیوں سے زیادتی ثابت نہیں ہوئی، 3 بچیوں سے ملزم نے زیادتی کی کوشش کی، 2 کو راستے میں ہی چھوڑ کر بھاگ گیا۔ پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے، 5 روز کا ریمانڈ بھی حاصل کر لیا گیا، ملزم سے تفتیش میں مزید حقائق سامنے آ جائیں گے۔
پولیس کے مطابق ملزم کے ڈی این اے سیمپل حاصل کر کے پنجاب فرانزک لیب بھجوا دیے گئے ہیں، گرفتار ملزم نفسیاتی مریض لگتا ہے، اس سلسلے میں میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جا رہا ہے، تمام تر حقائق سائنسی ثبوتوں کے ساتھ سامنے لائے جائیں گے۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ بچیوں سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم نشے کا عادی اور غیر شادی شدہ ہے، ملزم سرائے مغل کے علاقے میں اینٹوں کے بھٹے پر کام کرتا ہے اور ادھر ہی رہتا ہے۔