ملتان(وقائع نگار)نشتر ہسپتال کی انتظامیہ کی لاپرواہی سے خاتون نے بروقت طبی امداد نا ملنے پر ہسپتال کے واش روم میں بچے کو جنم دے دیا۔شور شرابہ پر سکیورٹی کی مدد سے لیبروم داخل کر دیا گیا۔معلوم ہوا ہے نشتر(بقیہ نمبر28صفحہ7پر)
ہسپتال میں مظفر گڑھ کی رہائشی حاملہ مبارک بی بی لیبر روم میں ڈیلیوری کیس کیلئے ائی۔جہاں اسکو لیبر روم عملے نے یہ کہہ کر داخل نہیں کیا کہ تمھارے ڈیلیوری کیس میں مزید ابھی دیر ہے۔اس لئے تم واپس جاں۔اس دوران مذکورہ متاثرہ خاتون درد کے مارے چلاتی رہی۔لیکن کسی نے ناں سنی۔حالانکہ خاتون یہ کہتی رہی کہ مجھے زچگی درد شروع ہیں۔مجھے فوری ڈیلیوری کرنے کی سہولیات فراہم کی جائے۔خاتون مبارک بی بی درد بڑھنے کی وجہ سے وارڈ نمبر 13 کے قریب واش روم میں چلی گئی جہاں اس نے بے یارو مددگار اپنے بچے کو جنم دیا۔