مینارٹی کارڈ سے اقلیتی برادری کو ریلیف ملے گا، حنیف خان پتافی

Dec 26, 2024

ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ،سٹی رپورٹر) رکن پنجاب اسمبلی محمد حنیف پتافی نے قائداعظم محمد علی جناح کے 148 ویں یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج ہم بانیء پاکستان بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 148 واں یوم پیدائش منا رہے ہیں  اور ان کی غیر معمولی بصیرت، غیر متزلزل ہمت اور بے مثال عزم کی یاد تازہ(بقیہ نمبر17صفحہ7پر)

 کر رہے ہیں۔ قائد اعظم نے وہ کر دکھایا  جسے بہت سے لوگ ناممکن سمجھتے تھے اور ان کی انتھک محنت کی بدولت ہمیں ہمارا وطن پاکستان معارض وجود میں آیا۔عکاوہ ازیں سینٹ انتھونی یونائٹڈ چرچ ڈیرہ غازی خان میں کرسمس کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں رکن پنجاب اسمبلی محمد حنیف پتافی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کرسمَس پر مسیحی برادری کے لئے خوشیوں اور محبتوں کا پیغام دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ حکومت پنجاب بہت جلد”مینارٹی کارڈ“کا اجرا کر رہی ہے۔ مینارٹی کارڈ سے نادار اقلیتی برادری کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

مزیدخبریں