راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات طے پا گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مذاکراتی کمیٹی آج دوپہر 2 بجے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرے گی، مذاکراتی کمیٹی مذاکرات کے پہلے دور پر بریفنگ دے گی۔تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی میں عمر ایوب، علی امین گنڈاپور، سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا، حامد خان اور علامہ راجہ ناصر عباس شامل ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی بھی آمد متوقع ہے، وکیل بانی پی ٹی آئی فیصل چودھری معاونت کریں گے۔