راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران صحافیوں نے بانی پی ٹی آئی سے سوالات کئے جن پر عمران خان کھل کر جواب دیئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق صحافی کے سوال ’کیا آپ تسلیم کررہے ہیں حکومت نے معیشت کو استحکام دیا ہے‘کے جواب میں بانی پی ٹی آئی نے تسلیم کیا حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا، عمران خان کاکہناتھا کہ معیشت مستحکم ہونے سے دیوالیہ ہونے سے بچ گئی ہے لیکن ترقی نہیں ہوئی ۔