پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خدشات بے بنیاد ہیں:مانڈی والا

پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خدشات بے بنیاد ہیں:مانڈی والا
 پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خدشات بے بنیاد ہیں:مانڈی والا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خدشات بے بنیاد ہیں کیونکہ پاکستان کبھی دیوالیہ نہیں ہو سکتا۔ آبادی کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے۔وزیر خزانہ سلیم مانڈوی والا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا آئی ایم ایف نے کھبی نہیں کہا کہ ہم دیوالیہ ہو جائیں گے اس طرح کی خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیںہے۔ انہوں نے کہا نئے بجٹ کے لئے تیاریاں شروع کر دیں ہیں۔ بیرون ملک سے ترسیلات زر کا ہدف 20 ارب مقرر کیا اور معشیت کی شرح نمو پانچ فیصد تک بڑھائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا آئی ایم ایف کو ادائیگیاں کر رہے ہیں اور آئندہ بھی معاملات کو خوش اسلوبی کے ساتھ نمٹایا جائے گا۔ انہوں نے کہا پاکستان سٹیل کو امداد دے کر بحال کر دیا ہے اور پی آئی اے کو نئے جہازوں کی خریداری کے لئے فنڈز فراہم کر دیئے ہیں۔ پانی و بجلی کی وزارت اور پی ایس او کے مسائل کو بھی حل کر دیا ہے۔ سلیم مانڈی والا نے کہا کہ بچت کی پالیسی جاری رہے گی اور وزرات خزانہ میں کوئی بھی کیس 3 دن سے زائد زیر التوا نہیں رہے گا۔

مزید :

بزنس -