ایشیا کپ :پاکستان اپنا دوسرا میچ کل افغانستان کے خلاف کھیلے گا

ایشیا کپ :پاکستان اپنا دوسرا میچ کل افغانستان کے خلاف کھیلے گا

فتح اللہ (اے پی پی ) پاکستان کی ٹیم ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنا دوسرا میچ (کل) جمعرات کو افغانستان کی ٹیم کے خلاف کھیلے گی ۔ پاکستان ٹیم کی قیادت مصباح الحق کرینگے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ‘ احمد شہزاد‘ شرجیل خان‘ شاہد خان آفریدی‘ عمر اکمل‘ صہیب مقصود‘ فواد عالم‘ سعید اجمل‘ عبدالرحمان‘ جنید خان‘ عمر گل‘ انور علی‘ بلاول بھٹی اور طلحہ شامل ہیں۔ سری لنکن ٹیم کی قیادت انجیلو میتھیو کرینگے۔

 ایشیاءکپ میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لیں گی ۔ پاکستان کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ قومی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں اپنا دوسرا میچ (کل) جمعرات کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی جو دوپہر ایک بجے شروع ہوگا جبکہ روایتی حریف بھارت اور پاکستان 2 مارچ کو شیر بنگال سٹیڈیم میر پور میں پنجہ آزما ہونگے ۔ پاکستان کی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف اپنا چوتھا میچ 4 مارچ کو کھیلے گی۔8 مارچ کو ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ اب تک ہونے والے11 ایشیا کپ ٹورنامنٹس میں بھارت نے 5 دفعہ، سری لنکا نے 4 دفعہ اور پاکستان نے 2مرتبہ کامیابی حاصل کی ہے ۔   

مزید : کھیل اور کھلاڑی