انڈر 19 ٹیم کی ورلڈ کپ کے فائنل تک رسائی خوش آئند ہے

انڈر 19 ٹیم کی ورلڈ کپ کے فائنل تک رسائی خوش آئند ہے

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) مایہ ناز لیگ سپنرز عبدالقادر نے کہا کہ قومی انڈر 19 ٹیم کی آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل تک رسائی خوش آئند اقدام ہے اور وہ توقع رکھتے ہیں کہ ایونٹ کا فائنل بھی پاکستان جیتے گی، قومی انڈر 19 کے کپتان سمیع اسلم اور انعام الحق میں آگے آنے کی صلاحیت موجود ہے ۔ ایشیاءکپ میں کسی بھی ٹیم کو فیورٹ قرار نہیں دیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی شاندار رہی اور سیمی فائنل میں پاکستان نے انگلینڈ کو تینوں شعبوں میںآ ﺅٹ کلاس کیا۔ انہوں نے کہا کہ انڈر 19 ورلڈ کپ میں انعام الحق اور سمیع اسلم کی کارکردگی قابل ستائش رہی اور ان دونوں کھلاڑیوں میں قومی ٹیم میں جانے کے لئے صلاحیتیں موجود ہیں عبدالقادر نے کہا کہ ایشیاءکپ میں کسی بھی ایک ٹیم کو فیورٹ نہیں دیا جاسکتا ۔

 جس دن جو بھی ٹیم اچھا کھیلے گی وہی ٹیم کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی کنڈیشن تمام ٹیموں کے لئے ایک جیسی ہے اور تمام ٹیموں کے ساتھ مایہ ناز سپنرز موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایشیاءکپ میں تمام ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلوں کی توقع ہے

مزید : کھیل اور کھلاڑی