دوسرے رہبر کپ ٹونٹی ٹونٹی کر کٹ ٹورنامنٹ کا فائنل آج ہوگا

دوسرے رہبر کپ ٹونٹی ٹونٹی کر کٹ ٹورنامنٹ کا فائنل آج ہوگا

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) دوسرے رہبر کپ ٹونٹی ٹونٹی کر کٹ ٹورنامنٹ کا فائنل آج ایل سی سی اے گراﺅنڈ پرنیشنل جم خانہ اور دفاعی چیمپئن گولڈن سٹار کر کٹ کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔فائنل میچ کے لئے دونوں ٹیموں کے 15،15کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔نیشنل جم خانہ کی ٹیم وقاص احمد بنٹی ،محمد محسن ،شاہد اسلم ،محمد وحید ،نیک محمد ،فہد فاروق،عدنان رفیق،حبیب الرحمن ،نثار احمد ،فخر عباس،احسان علی ،علی عباس،طیب خان ،عاصم نذیر اور علی حیدر جبکہ راشد عزیز اور شہزاد قریشی ٹیم آفیشلز ہوں گے۔

 ،گولڈن سٹار کر کٹ کلب کی ٹیم شہباز علی ،آصف علی ،جہاں داد خان ،محمد آصف ،محمد شاہد ،محمد امیر ،ذوالفقار علی،عزم الحق ،صداقت علی ،محمد اشرف،محمد ندیم خان ،جواد مقصود،ذیشان شبیر ،اظہر عطاری،محمد عرفان علی جبکہ عابد میانداد ٹیم آفیشل ہوں گے ۔پاکستان کر کٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کر کٹ انتخاب عالم ،ٹورنامنٹ کمیٹی کے چیئر مین ماجد زمان ،کمیٹی کے صدر واصف زمان ،لاہور ریجن کر کٹ ایسوسی ایشن کی عبوری کمیٹی کے چیئر مین ایزد حسین سید ،لاہور ریجن کے سابق صدر خواجہ ندیم احمد ،پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر رسول چوہدری ،ٹیسٹ وکٹ کیپر کامران اکمل ،قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران ٹورنامنٹ میں نمایاں کار کر دگی کا مظاہرہ کر نے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی