آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا میں خواتین کے مقابلے شروع ہو گئے

آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا میں خواتین کے مقابلے شروع ہو گئے

اسلام آباد (اے پی پی) آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا 2014 ءمیںخواتین کے مقابلے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہو گئے۔ منگل کے روز ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس عامر طارق زمان نے مقابلوں کا افتتاح کیا۔ خواتین کے پانچ مقابلوں میں ملک بھر سے 19 بورڈز کی کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں۔ ان مقابلوں میں اتھلیٹکس، والی بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور ہاکی شامل ہیں۔ اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل اختر نواز گنجیرا، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شاہد سلام کے علاوہ شائقین کی کثیر تعدابھی موجود تھی۔

 والی بال کے مقابلے لیاقت جمنازیم، ٹیبل ٹینس کے مقابلے حمیدی ہال، اتھلیٹکس جناح سٹیڈیم، ہاکی کے مقابلے نصیر بندہ سٹیڈیم اور بیڈمنٹن کے مقابلے روڈھم ہال میں کھیلے جا رہے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی