آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان آخری میچ یکم مارچ سے شروع ہوگا

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان آخری میچ یکم مارچ سے شروع ہوگا

جوہانسبرگ( ندیم شبیر سے) آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹےموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آخری میچ نیولینڈزکیپ ٹاﺅن میں کھیلا جائے گا ۔دونوں ٹےموں کے درمیان سیریز1-1سے برابر ہے ۔دونوں ٹےموں کے درمیان سیریز کے دوران3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ٹےسٹ سیریز کے بعد آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 9 مارچ کو پورٹ ایلزبتھ ، دوسرا میچ 12 مارچ کو ڈربن جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 14 مارچ کو سینچورین میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی