انگلش پریمیئر لیگ، لیورپول نے سنسنی خیز مقابلے میںسوانسی کو زیر کردیا

انگلش پریمیئر لیگ، لیورپول نے سنسنی خیز مقابلے میںسوانسی کو زیر کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(آئی اےن پی)جارڈن ہینڈرسن اور ڈینئل اسٹرک کی عمدہ کارکردگردگی کی بدولت لیور پول نے انگلش پریمیئر لیگ میں سنسنی خیز مقابلے میں سوانسی کو 3-4 سے ہرادیا۔ نیوکاسل نے ایشٹن ویلاکیخلاف 0-1سے کامیابی حاصل کی جبکہ ناروچ نے ٹوٹہنم کو قابوکرلیا۔انگلش پریمیئر لیگ میں کھیلے گئے میچز میں لیورپول اور سوانسی مدمقابل ہوئے۔لیور پول نے میچ کا شاندار آغاز کیا۔لیور پول کے جارڈن ہینڈرسن نے افتتاحی لمحات میں گیند کو جال کی راہ دکھائی اور ٹیم کو پہلی فتح دلائی۔کھیل کے 20ویں منٹ میں ڈینئل اسٹرک نے گول کیا لیکن 23ویں منٹ میں حریف ٹیم کے جونجو شیلوی نے گیند کو گول پوسٹ میں پھینک کرٹیم کا اسکور 1-2 کردیا۔اس کے چوتھے ہی منٹ میں سوانسی کے ویلفرائیڈ بونی نے گول کرکے میچ کا اسکور برابر کردیا۔ڈینئل اسٹرک نے 36ویں منٹ میں اپنا دوسرا گول کیا۔میچ کے وقفے کے بعدسوانسی کےویلفرائیڈ بونی گول کرکے لیور پول کی برتری کو ختم کردی۔

 تاہم کھیل کے 74ویں منٹ میں جارڈن ہینڈرسن نے گول کرکے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔دوسرے میچ میں نیوکاسل کا مقابلہ ایشٹن ویلا سے ہوا۔ جس میں پہلے ہاف میں کوئی ٹیم ہارنے ماننے کےلئے تیار نہ تھی۔ کھیل کے آخری لمحے میں فاتح ٹیم کے لوئس ریمی نے واحد گول کیا اور ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ دوسرے میچ میں ٹوٹہنم کی ٹیم کوناروچ کے ہاتھوں 0-1 سےشکست کا سامنا کرنا پڑا۔میچ میں ناروچ کے رابرٹ نوڈگراس نے گول کیا۔دریں اثنااسپینش لیگ میں اوسانو نے ایتھلیٹکومیڈرڈ کو 0-3 سے دھو دیا۔اوسانونے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےایتھلیٹکومیڈرڈ کیخلاف میچ جیت لیا۔دیگر میچز میں سویا نےرایوویلاسینو کو 0-1 سے شکست دی۔ایتھلیٹک بلبانے ریال بیٹیز کو 0-2 سے ہرایا اور ویلنسی ایف سی نےگرانیڈا ایف سی کےخلاف1-2 سے کامیابی حاصل کی۔