انڈر19ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، سمیع اسلم

انڈر19ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، سمیع اسلم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی (آئی اےن پی) قومی انڈرنائنٹین ٹیم کے کپتان سمیع اسلم نے انگلینڈ کیخلاف سیمی فائنل میں کامیابی کوٹیم ورک کا نتیجہ قراردیدیا۔ مین آف دی میچ ظفرگوہرکہتے ہیں کہ ان کی اورعماد بٹ کی شراکت سے انگلش ٹیم دباومیں آگئی۔دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان انڈرنائنٹین ٹیم کے کپتان سمیع اسلم نے کہا کہ سعود شکیل کے بعد ظفرگوہراورعماد بٹ کی عمدہ بیٹنگ نے فتح دلوادی۔ ان کا کہنا تھا کہ چند کھلاڑیوں نے اچھے شاٹس نہیں کھیلے۔
کوشش ہوگی کہ فائنل میں ان غلطیوں کو نہ دوہرایا جائے۔مین آف دی میچ ظفرگوہرکا کہنا تھا کہ ان کی کوشش تھی کہ پورے پچاس اوورزکھیلیں اورپارٹنرشپ قائم کریں جس میں وہ کامیاب رہے۔ انہوں نے کہا کہ عماد بٹ اوران کے درمیان شراکت سے انگلش ٹیم پریشرمیں آگئی۔کپتان سمیع اسلم نے بتایا کہ اوپننگ بیٹسمین امام الحق کوہیمسٹرنگ انجری ہوئی ہے لیکن امید ہے کہ وہ ہفتے کوہونیوالے فائنل سے قبل فٹ ہوجائیں گے۔