نیلسن مینڈ یلا کی بیٹیوں کو2014 ءکے آسکر ایوارڈز تقریب میں شرکت کی دعوت

نیلسن مینڈ یلا کی بیٹیوں کو2014 ءکے آسکر ایوارڈز تقریب میں شرکت کی دعوت

لندن (این این آئی)جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن مینڈ یلا کی بیٹیوں زنڈزیواور زینانی کو 2014 ءکے آسکر ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔ اس تقریب میں مینڈیلا کے اعزاز میں تیار کیا جانے والا ایک نغمہ آرڈنری لو فرام مینڈیلا: لانگ واک ٹو فریڈم بھی پیش کیا جائے گا۔ اکیڈمی آف موشن پکچرآرٹس اینڈ سائنس نے نسلی امتیاز کے خاتمے کے سب سے بڑے ہیرو کی بیٹیوں کو آسکر ایوارڈ کی تقریب میں اس لیے مدعو کیا ہے کہ وہ اس نغمے پر یو ٹو گروپ کی پرفارمنس سے لطف اٹھاسکیں۔ ادھر مینڈیلا کی بیٹیوں نے بھی اس نغمے کے بنیادی خیال کو سراہا ہے ۔

 ان کا کہنا ہے کہ ان کے والد فلموں کے شوقین تھے اور یہ نغمہ ان خطوط سے متاثر ہوکر تحریر کیا گیا ہے جو روبن آئی لینڈ میں ان کے والد کی طویل قید کے دوران ان کے والد اور والدہ نے ایک دوسرے کو لکھے تھے۔

مزید : کلچر