نئی پنجابی فلم "دنیا"کی فوٹو سیٹ تقریب آج ہو گی

نئی پنجابی فلم "دنیا"کی فوٹو سیٹ تقریب آج ہو گی

لاہور(فلم رپورٹر)نئی پنجابی فلم "دنیا"کی فوٹو سیٹ تقریب ( آج )بدھ کو شام چار بجے کیپیٹل سینما میکلورڈ پر ہو گی۔تقریب کی مہمان خصوصی آل پاکستان خواجہ سراﺅں کی تنظیم کی چیئر پرسن الماس بوبی ہوں گی۔فلمساز عبداللہ چلی اورہدایت کار شاہد رانا کی اس فلم کا موضوع بھی خواجہ سراﺅں کے مسائل پر مبنی ہے۔فلم کے فنکاروں میں صائمہ ،نیر اعجاز ،معمر رانا،جان ریمبو،راحیلہ آغا،شفقت چیمہ ،اظہر رنگیلا،بابر بٹ ،سخاوت ناز،ناصر چینوٹی اور متعدد خواجہ سرا فنکار شامل ہیں جبکہ اس فلم کے تقسیم کار حاجی عبدالرشید عرف حاجی شیرا ہیں۔

مزید : کلچر