ہالی ووڈ فلم ”ان دی بلڈ “4اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

ہالی ووڈ فلم ”ان دی بلڈ “4اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

نیو یارک (این این آئی) ایکشن سے بھرپور نئی ہالی ووڈ کرائم فلم ”ان دی بلڈ “کا سنسنی خیز ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ہدایتکارجان اسٹاک ویل کی ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم ایک ایسی خاتون کے گرد گھوم رہی ہے جس کا شوہر چھٹیوں کے دوران کہیں لاپتہ ہو جاتا ہے۔اپنے لاپتہ شوہر کی تلاش میں مصروف خاتون کو درپیش مشکلات کا احاطہ کرتی اس فلم میں مرکزی کردار جینا کرانو نے نبھایا ہے جن کے علاوہ کیم گرانیڈیٹ، دینی ٹریجوا ور لوئس گزمین اہم کرداروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئینگے۔ سنسنی خیز اور ڈرامے سے بھرپور اس کرائم ایکشن فلم کو 4اپریل کو سنیما گھروں میں نمائش کےلئے پیش کر دیا جائیگا۔

مزید : کلچر