اداکارورن دھوان” میں تیرا ہیرو“ میں مائیکل جیکسن کو خراج عقیدت پیش کریں گے

اداکارورن دھوان” میں تیرا ہیرو“ میں مائیکل جیکسن کو خراج عقیدت پیش کریں گے

لاس اینجلس (این این آئی)نوجوان نسل کے ہر دلعزیز اداکار ورن دھوان نئی فلم میں پاپ آئی کون مائیکل جیکسن کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ اپنی نئی آنے والی فلم میں” تیرا ہیرو “میں ورن دھوان کسی بھنورے کی طرح کبھی ادھر تو کبھی ادھر رنگ برنگی تتلیوں کے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔اب خبریں گرم ہیں کہ فلم میں شامل کیا جارہا ہے ایک اسپشیل سونگ ہو ہوگا آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کی فنکارانہ خدمات کے اعتراف میں اور اس گانے میں ورن دھوان آنجہانی سنگر کی طرح کا لباس پہنیں گے اور انہی کا انداز اپناتے ہوئے رقص بھی کریں گے۔میں تیرا ہیرو ایکشن، کامیڈی اور رومانس سے بھرپور ایک فلم ہے جس میں ورن دھوان کے دل کی رانیاں کبھی بن جاتی ہیں نرگس فخری تو کبھی ایلنا ڈی کروز۔ شوخیاں بھری مستیاں لئے یہ فلم چار اپریل کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

مزید : کلچر