شاہد کپور نے مقبوضہ کشمیر میں”حیدر“ کی عکس بندی مکمل کروالی

شاہد کپور نے مقبوضہ کشمیر میں”حیدر“ کی عکس بندی مکمل کروالی

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے فلم ”حیدر“ کی مقبوضہ کشمیر میں عکس بندی مکمل کروالی۔ بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے فلم ”حیدر“ کے کشمیر میں مناظر کی عکس بندی مکمل کروالی ہے۔ انہوں نے کشمیر کے لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری بڑے دل والے اور مہمان نواز ہیں ان کے ساتھ ان کا اچھا وقت گزرا انہیں یہ لمحات ہمیشہ یاد رہے ہیں گے۔ فلم ”حیدر“ شہرہ آفاق اگریز ڈرامہ نگار ولیم شیکسپیئر کے ڈرامہ ”ہیملٹ“ کی کہانی سے ماخوذہے۔ فلم کی ہدایات و شال بھردواج نے دی ہے فلم کی دیگر کاسٹ میں شردھا کپور اور تبو شامل ہیں فلم 12ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر