مئی میں چین کے ساتھ مشترکہ بحری مشقیں کرسکتے ہیں‘سربراہ روسی بحریہ
ماسکو (اے پی پی) روس اور چین مئی میں مشترکہ بحری مشقیں کرسکتے ہیں۔ ماسکومیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روسی بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ مئی کے آخر میں چین اور روس مشترکہ طور پربحری مشقیں کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ بحری مشقوں کو بحری تعاون2014ءکا نام دیا گیا ہے جس میں فضا اور سمندر میں اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان مشقوں میں جنگی بحری جہازوں کے علاوہ معاون کشتیاں اورجنگی ہیلی کاپٹر بھی حصہ لیں گے۔