جنوبی کوریا کی صدر کا آبنائے کوریا کے الحاق کےلئے خصوصی ری یونیفیکیشن پینل بنانے کا اعلان

جنوبی کوریا کی صدر کا آبنائے کوریا کے الحاق کےلئے خصوصی ری یونیفیکیشن پینل ...

سیول(اے پی پی) جنوبی کوریا کی صدر پارک جیون ہائی نے تقسیم شدہ آبنائے کوریا کے الحاق کےلئے خصوصی ری یونیفیکیشن پینل بنانے کا اعلان کردیا۔ صدر پارک نے بتایا کہ مذکورہ پینل انتہائی تعمیری اور تکنیکی مہارت کے ساتھ براہ راست ان کے زیر نگرانی کام کرے گا۔ اس پینل کو صدارتی ری یونیفیکیشن کمیٹی کا نام دیا گیا ہے جس میں معاشرے کے ہر شعبے سے ماہرین شامل کئے جائیں گے۔ مذکورہ کمیٹی بین الکوریائی مذاکرات اور تبادلوں کےلئے بلیو پرنٹ تیار کرے گی۔ کورین صدر نے قومی ٹی وی پر اس کمیٹی کے قیام کااعلان کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ اصل امن کے قیام کےلئے الحاق کی تیاریاں ضروری ہوگئی ہیں ۔

جس سے اس خطے میں نئے دور کا آغاز ہوگا۔ دونوں کوریاﺅں کے درمیان1950ءسے 1953ءکے دوران جنگ نے وسیع خلیج قائم کردی ہے جس کو پار کرنے کےلئے دونوں طرف کی نوجوان نسل متحرک ہوچکی ہے۔ جنوبی کورین صدر نے کہا کہ شمالی کوریا سے الحاق کی صورت میں ان کے ماہرین شمالی کوریا کے وسائل سے وسیع تر استفادہ حاصل کرتے ہوئے دونوں کوریاﺅں کی اقتصادی ترقی کو بڑھاوادے سکتے ہیں۔

مزید : عالمی منظر