کنٹر میں فوجیوں پر حملے کا منصوبہ پاکستان میں بنایا گیا، افغانستان کا الزام

کنٹر میں فوجیوں پر حملے کا منصوبہ پاکستان میں بنایا گیا، افغانستان کا الزام

کابل(آن لائن)افغان وزارت دفاع نے الزام لگایا ہے کہ صوبہ کنڑ میں فوجیوں پر ہونے والے حملے کا منصوبہ پاکستان میں بنایاگیا تھا۔افغان وزارت دفاع کے ترجمان جنرل ظاہر عظیمی نے الزام لگایا ہے کہ سرحد پار سے 100 سے زائد پاکستانی، عرب اور چیچن جنگجووں نے مقامی باغیوں کیساتھ مل کر کنڑ میں فوجی چوکی پر حملہ کیا،4 گھنٹے تک جاری رہنے والی لڑائی میں 21 افغان فوجی ہلاک ہوئے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس شواہد موجود ہیں کہ دہشت گردی کی اس کارروائی میں سرحد پار کے لوگ ملوث ہیں۔

مزید : عالمی منظر