مشرقی لبنان میں اسرائیلی جنگی جہازوں کی فضائی کارروائی

مشرقی لبنان میں اسرائیلی جنگی جہازوں کی فضائی کارروائی

بےروت(آئی اےن پی )لبنان میں اسرائیل کے جنگی جہازوں نے شام کی سرحد کے قریب فضائی کارروائی کی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق اسرائیلی جنگی جہازوں نے مشرقی لبنان کو نشانہ بنایا اور وادی بیکا کے ایک گاو¿ں نبی شت کے قریب فضائی حملے کیے۔ اسرائیل متعدد بار یہاں فضائی حملے کر چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق فضائی کارروائی میں شام سے حزب اللہ کے لیے آنے والے اسلحے کے ٹرکوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ لبنان کی شیعہ تنظیم شامی صدر بشارالاسد کی حامی ہے اور اس کے جنگجو شام میں باغیوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں حصہ لے چکے ہیں۔

مزید : عالمی منظر