یونین کونسل144میں صافپانی کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح

یونین کونسل144میں صافپانی کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح

 لاہور( سپیشل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے وحید گل نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر صاف پانی کی فرہمی کے سلسلے میں لاہور کی ےونین کونسل 144کوٹلی گھاسی کے علاقے میں صاف پانی کی سپلائی لائن کا افتتاح کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے ویژن کے مطابق پورے حلقے میں صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیحی ہے اور بہت جلد حلقہ کے دیگر ترقیاتی کام بھی شروع کردیے جائیں گے،انہوں نے کہا پانچ سالوں میں حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے جائیں ،اس موقع پر پی پی 144سے وحید گل کے کواڈینیٹراور سینئر نائب صد یوتھ ونگ ملک ناظم اعوان،ملک ندیم،حاجی یوسف اعوان ،صفدر علی اعوان،ملک لطیف،ملک شہباز انور،ذوالفقار اعوان،ملک مالک،فقیر حسین نمبراد،ملک یعقوب،چوہدری خلیل سمیت علاقہ کی دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھی ۔

۔وحید گل کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس علاقے کےلئے ڈیرھ کروڑ روپے کی سمری منظور کردی ہے جیسے ہی فنڈز ملتے ہیں تو یوسی 144میں سیوریج اور دونوں مین راستے اور سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1