بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز شامل کرنا زیادتی ہے،بلال شیرازی

بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز شامل کرنا زیادتی ہے،بلال شیرازی

 لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ( ق) کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ نیپرا کی جانب سے بجلی بلوں میں6ماہ کے فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارجز شامل کرنا عوام پر مالی بوجھ ہے ، بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ اور دیگر مسلسل اضافوں نے عوام کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے حکومت پہلے ہی ٹرانسمیشن لاسز ، ٹیکنیکل لاسز، جی ایس ٹی ،نیلم جہلم سرچارج، انکم ٹیکس اور دیگر ٹیکسوں کی مد میں عوام سے اربوں روپے وصول کر رہی ہے اب فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہر ماہ اربوں روپے عوام سے وصولی نے سفید پوش اور غریب عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے ۔سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ حکومت حکومتی امور چلانے کیلئے فوری ریونیو کے حصول کے لیے عوام کو قربان نہ کرے بلکہ عوامی مفاد کو ملحوظ خاطر رکھا جائے اور الیکشن میں عوام سے کیے گے وعدوں کو پورا کیا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1