حکومت توانائی بحران حل کرنے کے لئے سنجیدہ نہیں،فرخ جاوید مون

حکومت توانائی بحران حل کرنے کے لئے سنجیدہ نہیں،فرخ جاوید مون

 لاہور( سپیشل رپورٹر،وقائع نگار) تحریک انصاف لاہور کے سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے اگرلوٹ مار ،کرپشن کی بجائے توانائی بحران کے حل کیلئے پہلے دن سے ایمانداری سے کوششیںکی ہوتیں توآج پاکستان اندھیروں میں ڈوبا نہ ہوتا ، ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی معیشت کو سنگین توانائی بحران کیوجہ سے سالانہ 46ارب کا نقصان اورگزشتہ پانچ سالوں میں ملک کو 230 ارب کا نقصان ہوچکا ہے ،مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اقتدارمیں آنے سے پہلے توانائی بحران کا خاتمہ،چوروں کوالٹا لٹکا کرکرپشن کا حساب لینے اورقوم کی لوٹی ہوئی دولت کوواپس لانے کا وعدہ کرکے اقتدارسنبھالا ،لیکن افسوس نورا کشتی کرنے والی دونوں جماعتوں نے اپنا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا اورمفاہمت کی آڑ میں صرف اقتدار کی باریاں لینے کا وعدہ پورا کیا اور قوم کولاقانونیت ،کرپشن ،مہنگائی ،میرٹ کی دھجیاں اورسفارشی کلچر کے تحفے دیئے ،فرخ جاوید مون کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کیوجہ سے قوم کے اربوں روپے ضائع ہوئے قوم آج سوال پوچھ رہی ہے کہ ان اربوں روپے کا حساب کون دے گا اورکون لے گا ؟ کرپشن ،بدعنوانی ،سفارشی کلچرپاکستان کوکینسرکی طرح کھارہا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1