گورنمنٹ سکولزسینئر سٹاف ایسوسی ایشن کے انتخابات30مارچ کو ہونگے

گورنمنٹ سکولزسینئر سٹاف ایسوسی ایشن کے انتخابات30مارچ کو ہونگے

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر )پنجاب گورنمنٹ سکولزسینئر سٹاف ایسوسی ایشن کے صوبائی انتخابات 30مارچ کو ہوں گے ایسوسی ایشن کا کوئی بھی رکن ان انتخابات میں حصہ لینے کا اہل ہوگا جس نے سال2013کا سالانہ فنڈ جمع کروایا ہوگااس بات کا فیصلہ چیئرمین الیکشن کمیشن یوسف گل ڈائریکٹر ایڈمن دفترڈی پی آئی( سیکنڈری) پنجاب نے دیگر ارکان کی مشاورت سے کیا تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 6تا 8 مارچ2014 دفتری اوقات تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کئے جائیں گے کاغذاتِ نامزدگی پراعتراضات10مارچ کوجمع کروائے جا سکیں گے۔کاغذات کی جانچ پڑتال11 تا12مارچ کی جائے گی جبکہ 13مارچ 2014دفتری اوقات کے درمیان کاغذاتِ نامزدگی واپس لئے جا سکیں گے امیدواران کی حتمی فہرست15مارچ 2014دفتری اوقات کے درمیان جا ری کردی جائے گی صوبائی ایسوسی ایشن کے لئے انتخاب 30مارچ 2014بروز اتوار گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول سمن آباد میں ہوگاپنجاب بھر سے460ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرکے اگلے 3سال کے لئے صوبائی ایسوسی ایشن کے13عہدیداروں کا انتخاب کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4