مجلس احرار اسلام کے دفتر میں تحریک طلبا اسلام لاہور کا اجلاس

مجلس احرار اسلام کے دفتر میں تحریک طلبا اسلام لاہور کا اجلاس

لاہور(سپیشل رپورٹر)تحریک طلباءاسلام لاہورکے کارکنان کا ایک اہم اجلاس مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی دفتر نیومسلم ٹاﺅن لاہور میں منعقد ہو اجس میں طلباءکی کثیرتعداد نے شرکت کی،اس اجلاس کی صدارت مجلس احراراسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات میاں محمداویس نے کی،جس کے مہمان خصوصی قاری محمد یوسف احرارتھے میاں محمد اویس نے اپنے صدارتی بیان میں کہا کہ طلباءقوم کا عظےم سرمایہ ہیں ان کو عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم کی بھی اشد ضرورت ہے تاکہ یہ اپنے دین سے واقف ہوں اور فتنوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوںانہوں نے کہا کہ یہ فتنوں کا دور ہے طلباءکو اس سے آگاہ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے تحرےک طلباءاسلام کے مرکزی کنونیر محمد قاسم چیمہ نے تحریک کے اغراض ومقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم طلباءاپنی دینی ذمہ دارےاں احسن طرےقے سے نبھانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اور اپنے اسلاف کی طرح تحفظ ختم نبوت کے لئے کسی قربانی سے درےغ نہیں کریں گے،قاری محمد قاسم نے کہا کہ جب تک حکومت الہیہ کا نفاذ عمل میں نہیں آتا ملک میں امن کا خواب شرمندہ تعبےر نہیں ہو سکتااجلاس حافظ محمد منیب کی تلاوت سے شروع ہوا اس موقع پر دےگر طلباءنے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا جن میں قاضی محمدحارث،محمد ابوبکرقصوری،محمد عثمان ،محمداعجاز،محمد وقاص وغےرہ شامل ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 4