کشمیریوں کے ساتھ بھارتی قابض افواج کے ظلم و ستم پر عالمی برادری نوٹس لے

کشمیریوں کے ساتھ بھارتی قابض افواج کے ظلم و ستم پر عالمی برادری نوٹس لے

لاہور(پ ر) کشمیر کے علاقہ کنان پوش پور میں بھارتی افواج کے ہاتھوں 23کشمیری خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی اور کشمیری مسلمانوں کے ساتھ بھارتی غاصب افواج کے ظلم و ستم کے خلاف اظہار مذمت کیلئے یوتھ فورم فار کشمیر کا اجلاس زیر صدارت چیف آرگنائزر پنجاب طارق احسان غوری لاہور میں منعقد ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طارق احسان غوری نے کہا کہ بھارتی قابض افواج گزشتہ 4دھائیوں سے کشمیر کے مظلوم اور نہتے عوام پر وحشیانہ تشدد کر رہی ہیں اور عورتیں اور معصوم بچے بھی ان کے ظلم و ستم سے محفوظ نہیں ہیں بھارتی درندوں نے پوش پور میں جن 23مظلوم کشمیری خواتین کی اجتماعی آبرو ریزی کی ہر مسلمان اور پاکستانی کا دل اس واقعہ سے افسردہ ہے افسوس کہ عالمی برادری ان مظالم پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں خواتین کی آبرو ریزی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے واقعات کا فوری سدباب کیا جائے اور عالمی برادری آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کرے۔ اجلاس میں مولانا ذوالفقار مصطفےٰ ، محمد شفیق رضا قادری، صغیر احمد اعوان، نور سمندر بھٹی، معظم خان اور ذیشان جٹ نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4