عمران خان کی اصولی سیاست سے مخالفین پریشان ہیں،یاسر گیلانی
لاہور(پ ر) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ عمران خان کی اصولی سیاست اور تحریک انصاف کی مقبولیت سے مخالفین پریشان ہیں، مسلم لیگ (ن) اپنی 10 ماہ کی کارکردگی پر پردہ ڈالنے کیلئے رانا ثناءاللہ خان جیسے لوگ ہر وقت تحریک انصاف پر تنقید کرتے رہتے ہیں موجودہ حکومت غریب عوام پر کسی عذاب سے کم نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شاہدرہ کی مرکزی کمیٹی کے ممبران میاں مبشریعقوب، ملک مصباح الحسنین، شاہد منظور، میاں اقبال حمید، چوہدری اسحاق نمبردار، ڈاکٹر عامر گیلانی، سیف اللہ خان، عدنان سہیل، محمد ابو بکر، میاں مقصود احمد، ماسٹر رانا بلال، عاصم ریاض، عمر دراز سندھو اور ندیم مبشر کے ساتھ کارنر میٹنگ کے دوران کیا، انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے وزیر قانون کسی سیاسی جماعت کے نہیں بلکہ کسی سٹیج ڈرامہ انڈسٹری کے تربیت یافتہ لگتے ہیں، حکمرانوں کو مغل بادشاہ کا طرز حکمرانی اپنانے کے بجائے جمہوری رویہ اختیار کرنا ہوگا۔