وکلاءکے پاور گروپ آفلائرز کے انتخابات9مارچ کو ہونگے

وکلاءکے پاور گروپ آفلائرز کے انتخابات9مارچ کو ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)وکلاءکے پاور گروپ آف لائرز کے انتخابات برائے سال2014/15 کے الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا جس کے مطابق9 مارچ کو پولنگ ہوگی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق صدر کی سیٹ کے لئے سید مجتبیٰ شاہ اور ملک محمد انور میں ون ٹو ون مقابلہ ہوگاجبکہ نائب صدر کے لئے شہزاد ہ عمران سیکرٹری جنرل کے لئے ندیم حسین ڈپٹی سیکرٹری کے لئے راﺅ مبشر ارسلان سیکرٹری نشر اشاعت کے لئے کنول آصف اقبال اور فنانس سیکرٹری کے لئے الطاف بھٹی بلا مقابلہ کامیاب قرار دیئے جا چکے ہیں پولنگ کے روز چیئرمین شپ کے لئے امیدوار ووٹرز سے اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔








 تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاور گروپ آف لائرز محمد رضا ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ہم نے کاہنہ کے علاقہ میں رہائش پذیر وکلاءکا ایک گروپ تشکیل دیا ہے جس میں ڈیڑھ سو سے زائد وکلاءممبر ہیں اور ہم اپنے علاقہ کے وکلاءکو درپیش مسائل کے حل کے لئے کوشاں رہتے ہیں واضح رہے کہ پاور گروپ آف لائرز وکلاءمیں ایک ایسا گروپ ہے کہ جس نے باقاعدہ الیکشن کے ذریعے راہنماﺅں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔