52 ویں سالانہ ختم نبوت و فتح مباہلہ کانفرنس آج شروع ہوگی
لاہور(سپیشل رپورٹر) انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے زیرِ اہتمام 52 ویں سالانہ ختم نبوت و فتح مباہلہ کانفرنس آج بدھ کی صبح 10:30 تاشام 5:00بجے تک ایوان اقبال لاہور میں جامعہ اشرفیہ لاہور کے نائب مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کی زیرِ صدارت منعقد ہوگی جس سے انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی امیر حضرت مولانا عبد الحفیظ مکی ، مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج،پروفیسر علامہ ڈاکٹر خالد محمود،حضرت مولانا مفتی محمد حسن ثانی،علامہ محمد احمد لدھیانوی، مولانا عبدالرﺅف فاروقی، صاحبزادہ خواجہ رشید احمد ،لیاقت بلوچ، متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن، مولانا محمد یحییٰ لدھیانوی، شیخ الحدیث مولانا زاہد الراشدی، مولانا فضل الرحمن درخواستی،میاں محمد اجمل قادری، پیر حافظ ناصرالدین خاکوانی، پروفیسر ساجد میر،مولانا محمد امجد خان، شیخ الحدیث مولانا محب النبی ، حافظ طاہر محمود اشرفی، مولانا زاہد محمود قاسمی، مولانا سید عبدالخبیر آزاد، مولانا امیر حمزہ، حافظ صغیر احمد، مولانا سید کفیل شاہ بخاری، مولانا عبداللہ شاہ مظہر ،معروف کالم نگار اوریا مقبول جان،محمد نواز خان میرانی، جسٹس ریٹائرڈ محمدشریف، مولانا قاری محمد رفیق وجھوی،مولانا ثناءاللہ چینوٹی، مفتی شاہد محمود،مولانا قاضی عبدالرشید، پیر رضوان نفیس، مولانا عبدالشکور حقانی، پروفیسر ڈاکٹر محمود الحسن عارف، طاہر عبدالرزاق، مولانا محمد اسماعیل محمدی، مولانا طاہر مسعود، قاضی محمود الحسن، مفتی نجیب اللہ، ملک ظفر اقبال ایڈووکیٹ اور دیگر علماءو مشائخ خطاب کریں گے۔ اس موقعہ پر انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے قائدین اور علماءو مشائخ کی موجودگی میں جانشین سفیر ختم نبوت مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے موجودہ قادیانی سربراہ مرزا مسرور کو دعوت ایمان و دعوت مباہلہ دیں گے۔گذشتہ روز فتح مباہلہ و ختم نبوت کانفرنس کے انتظامات کے سلسلے مےں مولانا قاری محمد رفیق وجھوی کی زیرِ صدارت ایک اعلیٰ سطح اجلاس ہو ا جس مےںکانفرنس کے انتظامات کا جائز ہ لیتے ہوئے اس کو حتمی شکل دے دی گئی۔انہوں نے کہا کہ ختم نبوت و فتح مباہلہ کانفرنس ملک میں قیامِ امن فرقہ واریت خاتمہ ، اتحاد بین المسلمین کے فروغ اور نسل نو کی ایمان کی حفاظت مےں اہم کردار ادا کرے گی۔