حکومت ،بھارت سے بجلی خریدنے کے منصوبے پر عمل نہ کرے،قاری زوار بہادر

حکومت ،بھارت سے بجلی خریدنے کے منصوبے پر عمل نہ کرے،قاری زوار بہادر

لاہور(سپیشل رپورٹر) جمعیت علماءپاکستان پنجاب کے صدر علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ پاکستانی حکمرانوں کو بھارت سے بجلی خریدنے کے منصوبے پر ہرگز عمل نہیں کرنا چاہیے بھارت کی جیل میں پاکستانی قیدی کی ہلاکت کا ثبوت ہے کہ بھارت نہ صرف پاکستانی قیدیوں بلکہ کشمیری مسلمانوں پر مسلسل ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھا رہا ہے جبکہ ہمارے حکمران بھارت سے دوستی کا راگ الاپتے نہیں تھکتے پاکستانی قوم بھارتی بالادستی ہرگز قبول نہیں کرے گی بھارت پاکستان کا ازلی ابدلی دشمن ہے جو پاکستان کے خلاف کوئی موقع ضائع نہیں کرتابھارت پاکستان پر تین جنگیں مسلط کرچکا ہے پاکستان کو دولخت کرنے میں اس نے انتہائی ذلیل کردار ادا کیا دریاﺅں پرہمارے حصے کے پانی پر زبردستی ڈیم بنا کر ہمارا زرعی نظام تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد صدیقیہ چونگی امرسدھو میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجتماع سے مفتی تصدق حسین ،حافظ نصیر احمد نورانی ،مولانا نذر احمد سعیدی،مولانا محمد سلیم اور دیگر علماءنے بھی خطاب کیاقاری زوار بہادر نے مزید کہا کہ بھارت سے بجلی خریدنا پاکستان کو مزید کمزور بنا دے گا وہ جب چاہیے گا بجلی کے اس سسٹم کے ذریعے ہمیں نقصان پہنچا سکے گا اس لئے حکمرانوں کو بھارت سے بجلی معاہدے سے باز رہنا چاہیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4