کسان بورڈ پاکستان کا اجلاس

کسان بورڈ پاکستان کا اجلاس

لاہور(کامرس رپورٹر)کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی صدر سردار ظفر حسین نے تربیتی پروگرام کے منتظمین اور چاروں صوبوں سے آئے مہمانوں کی میٹنگ سے خطاب کرتے کہا کہ اس وقت ڈیزل،کھاد، بجلی،زرعی ادویات اور دیگر زرعی مداخل کی مہنگائی ،منافع خوروں اور ملاوٹ خوروں نے کسانوں کو لوٹنے کیلئے مہنگائی اور منافع خوری کے ڈرون حملے شروع کر رکھے ہیںحکومت کو چاہیے کہ وہ زراعت کو تباہی سے بچانے کے لئے ان ڈرون حملہ کرنے والوں کے خلاف بھی گرینڈ آپریشن کرے ۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کو روایتی فصلوں کی بجائے زراعت کے جدید طریقے اپنانے ہوںگے ۔

۔

تاکہ کم لاگت کاشت سے زیادہ زیادہ سے زیادہ فی ایکڑ پیداوار لیکر زیادہ سے زیادہ منافع کمایا جائے۔اس سلسلے میں کسان بورڈ نے ملک میں کسانوں کو جدید زراعت سے روشناس کرانے کیلیے تربیتی پروگرامات کا آغاز کر دیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4