بینکوں کے غیر فعال قرضوں کی مالیت میں 73 ارب روپے کمی

بینکوں کے غیر فعال قرضوں کی مالیت میں 73 ارب روپے کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اکنامک رپورٹر) شرح سود میں کمی کے باعث گذشتہ سال بینکوں کے غیرفعال قرضوں کی مالیت میں73ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 31 دسمبر 2013 تک بینکوں کے غیرفعال قرضوں میں 4فیصد کمی ہوئی ہے، اور اس کی مالیت 556 ارب روپے رہ گئی ہے۔ بینکاری ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود میں کمی اور قرضوں کے نظام میں تنظیم نو کے باعث قرض گزاروں نے بینکوں سے لیا گیا قرضہ واپس کیا، جس سے بینکوں کے غیرفعال قرضوں کا حجم 73ارب روپے گھٹ گیا، گذشتہ سال بینکوں نے نجی شعبے کے بجائے سرکاری بانڈز اور سیکورٹیز کے لئے قرضہ فراہم کیا، جس کے باعث قرضوں کے ڈوبنے کا خطرہ کم سے کم رہا۔

مزید :

کامرس -