آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

لاہور(پ ر)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( او جی ڈی سی ایل ) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس آج یہاں ہیڈ آفس اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔ جس میں31 دسمبر 2013 کو ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کی منظوری دی گئی۔ ان چھ ماہ کے دوران کمپنی کے نیٹ سیلز مبلغ126.170 ارب روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال اسی مدت کے دوران مبلغ 110.625 ارب روپے تھی ۔ جبکہ ٹیکس کٹوتی کے بعد کمپنی کا خالص منافع67.227 ارب رہا جس کے نتیجے میں فی شیئر آمدنی 15.63 روپے رہی ۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 2 روپے فی شیئر عبوری منافع دینے کا اعلان بھی کیا جو20 فیصد ہے ۔ یہ عبوری منافع جو پہلے 2 روپے فی شیئر دیا جا چکا ہے ، اس کے علاوہ ہے ۔ مذکورہ عبوری منافعے کے حقدار ایسے شیئرز ہولڈرز ہونگے جنکے نام ممبران کے رجسٹر میں21 اپریل2014 تک موجود ہونگے ۔

مزید : کامرس